اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ستمبر میں ترسیلاتِ زر 3 ارب 20 کروڑ ڈالرز ریکارڈ، 11.3 فیصد اضافہ

09 Oct 2025
09 Oct 2025

(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ستمبر 2025 کے ترسیلاتِ زر کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

رپورٹ کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں  نے ستمبر میں 3 ارب 20 کروڑ ڈالرز وطن بھجوائے جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 11.3 فیصد زیادہ ہیں۔

مرکزی بینک کے مطابق مالی سال 26-2025 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی ترسیلاتِ زر کا حجم 9 ارب 50 کروڑ ڈالرز ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ ترسیلات سعودی عرب سے موصول ہوئیں جن کی مالیت 75 کروڑ 9 لاکھ ڈالرز رہی، اس کے بعد متحدہ عرب امارات سے 67 کروڑ 71 لاکھ ڈالرز، برطانیہ سے 45 کروڑ 48 لاکھ ڈالرز اور امریکا سے 26 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز موصول ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے