(لاہور نیوز) شہر لاہور میں اینٹی سموگ توپوں نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
دیوہیکل اینٹی فوگ گنیں فضا میں موجود فوگ اور فوگ کے اندر موجود مہلک باریک ذرات کو پھنسا کر زمین پر گرانے لیے پانی کی باریک دھند جیسی طاقتوار دھار نکالتی ہیں۔ پانی کی یہ دھار فضا میں 20 میٹر اوپر تک جاتی ہے اور اپنی زد میں آنے والے ایریا میں موجود مہلک زرات کو اپنے ساتھ لپیٹ کر نیچے زمین پر گر جاتی ہے۔

پنجاب حکومت نے صحت کو لاحق خطرات سے بچنے کے لیے آسمان کو سموگ سے پاک رکھنے کے لیے اینٹی سموگ کینن لانچ کر دی، سڑکوں پر اینٹی فوگ گن والی گاڑیاں ابھی آزمائشی سفر کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ موسم میں سموگ کے دوران حکم دیا کہ پنجاب کے شہروں کو جلد ہی ایک اور تباہ کن سموگ سیزن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے تاہم عوام کو اس سے بچانے کے لئے انتظامات کئے جائیں۔
