08 Oct 2025
(ویب ڈیسک) شہر کی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
فی تولہ سونے کی قیمت 8 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 26 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 90 ہزار 500 روپے میں دستیاب ہے جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 72 ہزار 750 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں فی اونس سونا 36 ڈالر مہنگا ہو کر 4026 ڈالر کا ہو گیا۔
یہ اضافہ عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قیمت اور مقامی مارکیٹ میں طلب و رسد کے باعث ریکارڈ کیا گیا ہے۔
