اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاد باغ پولیس کی کارروائی، چیک چوری کر کے کیش کروانے والا ملزم گرفتار

07 Oct 2025
07 Oct 2025

(لاہور نیوز) شاد باغ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چیک چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم  نے متعدد بینکوں سے چیک چوری کر کے کیش کروانے کی کوشش کی تھی، پولیس کی فوری کارروائی نے نجی بینک کو 1 کروڑ 98 لاکھ روپے کے نقصان سے بچا لیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شاہد علی ایک سابقہ بینک ملازم ہے جو مختلف بینکوں میں کام کر چکا ہے، اس  نے حالیہ دنوں میں نجی بینک سے تقریباً 30 چیک چرا رکھے تھے۔

شاد باغ پولیس کو اطلاع ملی کہ ملزم نجی بینک میں چیک کیش کروانے آیا تھا جس پر بینک کے عملے  نے چیک کی تصدیق کی اور یہ بلاک ہونے کی وجہ سے وہ موقع سے فرار ہو گیا۔

شاد باغ پولیس  نے اطلاع ملتے ہی فوراً ایکشن لیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس  نے ملزم سے 25 چوری شدہ چیک برآمد کئے جو مختلف بینکوں سے چوری کئے گئے تھے، ایس پی سٹی  نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری سے بینک کو بڑے مالی نقصان سے بچایا گیا ہے اور ان کی ٹیم کی بروقت کارروائی کا شکریہ بینک کے عملے  نے بھی ادا کیا۔

ملزم سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس کے دیگر ساتھیوں کا پتہ چلایا جا سکے اور چوری شدہ چیکوں کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں، ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے جرائم میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے