اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف متفرق درخواست پر رپورٹ طلب

06 Oct 2025
06 Oct 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت، اوگرا اور دیگر متعلقہ فریقین سے رپورٹ طلب کر لی۔

جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر متفرق درخواست پر سماعت کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ غیر قانونی، عوام دشمن اور شفاف طریقہ کار کے بغیر کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے کر قیمتوں کے تعین کا شفاف اور منصفانہ طریقہ کار وضع کرنے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے