06 Oct 2025
(لاہور نیوز) سلم ٹاؤن کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میں 2 نوجوان جاں بحق ہو گئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق حسن نوید اور خضر شفیق کی موٹرسائیکل کھمبے سے ٹکرا گئی، حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں نوجوان سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئے، ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے ٹکرائی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر یا گیا ہے۔
