اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کا آغاز کب سے ہو گا؟ ریلیف کمشنر پنجاب نے بتا دیا

05 Oct 2025
05 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے سروے میں اب تک 1 لاکھ 27 ہزار سیلاب متاثرین کی تفصیلات جمع کر لیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں اجلاس ہوا، جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سیلاب بحالی سروے میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس کو سروے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ تمام اضلاع میں بلا تعطل سروے جاری ہے، 27 اضلاع میں 2233 ٹیمیں ڈیٹا اکٹھا کرنے میں سرگرم ہیں۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ سروے میں اب تک 1 لاکھ 27 ہزار سیلاب متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں، مختلف اضلاع میں 88 ہزار 865 کسانوں سے فصلوں کے نقصان بارے میں جانچ پڑتال کی۔

انہوں نے بتایا کہ سروے ٹیموں نے سیلاب سے متاثرہ 37 ہزار 44 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا ہے، مویشیوں سے محروم 1400 افراد سے بھی تفصیلات لی گئیں۔

اجلاس میں ریلیف کمشنر پنجاب نیبل جاوید نے بتایا کہ آئندہ ہفتے سے سیلاب متاثرین کی مالی معاونت کا عمل شروع ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے