05 Oct 2025
(لاہور نیوز) گرین ٹاؤن میں بھائی نے بہن کو گولی مار دی، متاثرہ لڑکی کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس نے مقدمہ اقدامِ قتل کے تحت درج کر لیا، ملزم محمد عدیل تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔
واقعہ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لیا اور جناح ہسپتال میں متاثرہ لڑکی کی عیادت اور اہل خانہ سے ملاقات کی۔
حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت متاثرہ خاتون کو مکمل قانونی، طبی ،نفسیاتی سہولتیں فراہم کرے گی،خواتین پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
