04 Oct 2025
(لاہور نیوز) ملک بھر میں مہنگائی کا زور برقرار ہے اور اب چاول بھی عوام کی پہنچ سے دور ہوتا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپر کائنات چاول کی قیمت میں 15 روپے کا اضافہ ہوا، جو اب 415 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، سپریم کوالٹی سپر کائنات چاول کی قیمت 440 روپے فی کلو ہو چکی ہے۔، سنگل سٹیم چاول اوپن مارکیٹ میں 400 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
اس کے علاوہ سپر کرنل چاول کی قیمت 380 سے 385 روپے فی کلو کے درمیان ہے جبکہ سیلا چاول اوپن مارکیٹ میں 390 روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔
دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ چاول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ کسانوں سے مہنگا مال آنا، پیداواری لاگت میں اضافہ اور ٹرانسپورٹیشن چارجز کا بڑھنا ہے۔
