(لاہور نیوز) چینی کی درآمد اور وافر ذخائر کے دعوؤں کے باوجود قیمتوں میں کمی نہ آسکی، پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا میں چینی کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ ہو گیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے چینی کی قیمت میں صرف 5 پیسے فی کلو کی معمولی کمی ہوئی، پشاور اور حیدرآباد میں چینی کی قیمت 280 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملتان میں چینی 280 روپے جبکہ بہاولپور میں 240 روپے فی کلو، لاڑکانہ میں چینی 220، سکھر میں 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق جڑواں شہریوں اور پنجاب کے بعض شہروں میں چینی 190 روپے فی کلو میں دستیاب، لاہور میں چینی کی فی کلو قیمت 177 روپے تک ریکارڈ کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں چینی کی مجموعی قیمت 177 سے 200 روپے فی کلو ہے، گزشتہ ہفتے چینی کی اوسطاً قیمت 184 روپے فی کلو ریکارڈ کی گئی تھی۔
شوگر ملز ایسوسی ایشن نے دعویٰ کیا کہ حکومت کو چینی کی مزید درآمد کی ضرورت نہیں تھی، حکومت 3 لاکھ ٹن چینی درآمد کا آرڈر دے چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 18 نومبر تک ملک میں چینی کے وافر سٹاکس موجود ہیں، ملز ایسوسی ایشن نے مالی بحران سے نکلنے کیلئے اسٹاکس کے استعمال پر زور دیا۔
