02 Oct 2025
(لاہور نیوز) راوی شہر میں انتظامیہ نے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں اور ریت مافیا کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے دفاتر سیل کر دیئے۔
آپریشن کی قیادت انفورسٹمنٹ سربراہ وقار احمد نے کی، اس موقع پر میڈیا ٹیم اور پولیس بھی انتظامیہ کے ہمراہ تھی، ونڈالہ ڈیال شاہ،جڑانوالہ روڈ پر کارروائی میں الاخلاق آرچرڈ اور النافع سکیم سربمہر کی گئی۔
رنگیاں جھنگیاں میں ریت مافیا کیخلاف آپریشن میں ٹرالیاں آف لوڈ کر کے نوٹسز جاری کر دیے گئے، انفورسٹمنٹ سربراہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی سکیموں پر زیر و ٹالرنس ہے جبکہ ریت مافیا کیخلاف کارروائی جاری رہے گی۔
