اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ایل ڈی اے کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف آپریشن، 97 املاک سیل

30 Sep 2025
30 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے کا ٹاؤن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں کے خلاف متحرک ہو گیا۔

ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں جاری بھرپور آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں 97 املاک کو سربمہر کر دیا گیا، ٹیموں  نے گلبرگ، نیو گارڈن ٹاؤن، فیروزپور روڈ اور پائن ایونیو سمیت متعدد علاقوں میں کارروائیاں کیں۔

کارروائی کے دوران گلبرگ اور نیو گارڈن ٹاؤن میں 23 املاک، جبکہ فیروزپور روڈ پر 40 املاک کو غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر سیل کیا گیا۔

ریکوری آپریشن کے تحت پائن ایونیو میں 22 املاک جبکہ سبزہ زار میں 12 املاک کو سربمہر کیا گیا، سیل کی گئی املاک میں نجی سکولز، ریسٹورنٹس، ورکشاپس، سپر سٹورز، بیوٹی سیلونز، کلینکس، فارمیسیاں، فوڈ پوائنٹس، دکانیں اور دفاتر شامل ہیں۔

یہ آپریشن چیف ٹاؤن پلانر ون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی انجام دیا گیا، ڈی جی ایل ڈی اے کے مطابق غیرقانونی کمرشل سرگرمیوں اور فیس نادہندگان کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ شہر میں مربوط اور منظم ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے