اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں سورج کے تیور، شدید گرمی اور فضائی آلودگی کا راج

30 Sep 2025
30 Sep 2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور ان دنوں شدید گرمی اور فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، سورج کی تپش نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے، جبکہ سموگ نے ماحولیاتی صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فضا میں نمی کا تناسب 66 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جبکہ ہوا کی رفتار نہایت کم، صرف 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جو کہ سموگ کے پھیلاؤ کو مزید بڑھا رہی ہے، محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں بارش کا کوئی امکان نہیں جس کی وجہ سے آلودہ فضا میں بہتری کی کوئی فوری توقع نہیں کی جا سکتی۔

دوسری جانب لاہور ایک بار پھر فضائی آلودگی کے حوالے سے پاکستان کے آلودہ ترین شہر کے طور پر سامنے آیا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں سموگ کی اوسط شرح 228 تک جا پہنچی ہے جو کہ خطرناک حد میں شمار کی جاتی ہے، ماہرین صحت کے مطابق اس سطح کی آلودگی سانس، آنکھوں اور دل کی بیماریوں میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

ماحولیاتی اداروں  نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کرنے، ماسک کے استعمال اور ہوا صاف کرنے والے آلات کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے