اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کوٹ رادھا کشن: سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکوؤں میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

29 Sep 2025
29 Sep 2025

(لاہور نیوز) کوٹ رادھا کشن کے نواحی علاقے میں سی سی ڈی ٹیم اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو مارے گئے، جبکہ دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

زخمیوں میں اے ایس آئی خالد سلیم اور کانسٹیبل عمران شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو وہی ملزمان تھے جنہوں نے چند روز قبل ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران خاتون کو اُس کے شوہر کے سامنے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، واردات کے بعد سے پولیس ان ڈاکوؤں کی تلاش میں تھی جن کے خلاف پہلے ہی سے کئی سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے۔

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مطلوب ملزمان علاقے میں موجود ہیں جس پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، اس دوران ملزمان  نے فائرنگ شروع کر دی جس کے جواب میں پولیس  نے بھی جوابی فائرنگ کی۔

فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، پولیس  نے علاقے کو گھیرے میں  لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے