اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں طلاق کی شرح: حیران کن رپورٹ سامنے آ گئی

28 Sep 2025
28 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان میں طلاق کی شرح سے متعلق حیران کن رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برس کے دوران پاکستان کے صوبہ پنجاب میں طلاق کی شرح 34 فیصد تک بڑھ گئی ہے، پاکستان میں رواں برس راولپنڈی کی عدالت میں خلع کے کیسسز میں ریکارڈ اضافہ ہوا.

جہاں ڈسٹرکٹ کورٹ میں گھریلو ناچاقی پہ 4,980 طلاق کے کیس فائل ہوئے، تاحال ڈسٹرکٹ کورٹ میں 26,980 کیسز ٹرائل میں ہونے کے باوجود نئے فائل ہونے والے مقدمات میں 1,170 خلع کے لئے خواتین کی جانب سے دائر کئے گئے۔

ایک سروے کے ذریعے یہ بات سامنے آئی کہ طلاق کے زیادہ کیسز بیرون ملک مقیم شادی کرنے والوں کی جانب سے دائر ہوئے.

شادیوں کے ٹوٹنے کے پیچھے کئی عوامل درپیش ہوتے ہیں جن میں برداشت کی کمی، رابطے میں تعطل اور غیر ازدواجی تعلقات شامل ہیں۔

پنجاپ کے علاوہ باقی صوبوں کی بات کی جائے توطلاق کی شرح سے متعلق کوئی ٹھوس اعداد و شمار کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں، پاکستان میں بہت سے شادیاں اس وقت ٹوٹنے کے دہانے پر ہیں لیکن خواتین کی معاشی و سماجی حیثیت ان کے لئے وینٹی لیٹر کا کام کر رہی ہے.

اگر معاشرے کی فلاح کو مدنظر رکھا جائے تو پھر وسیع بنیادوں پر شعور اور آگاہی کے ساتھ خواتین کو سماجی دھارے میں شامل، ان کی خود مختاری کو تسلیم کرنا ناگزیر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے