اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلبہ کیساتھ خصوصی نشست

26 Sep 2025
26 Sep 2025

(لاہور نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر‏ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا جہاں طلبہ اور انتظامیہ نے پرتپاک استقبال کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کی طلبا و طالبات کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی اور سوالات کے جوابات دیئے، طلبہ  نے مادر وطن کے دفاع میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بھرپور عزم کیا۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اور فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی، طلبہ اور فیکلٹی ممبران  نے بھارت کو شکست دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے اساتذہ اور طلبہ ہمہ وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج کے خلاف منفی پروپیگنڈے کے باعث ابہام اور شکوک و شبہات دور ہو گئے۔

شرکاء نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے گفتگو میں ڈِس انفارمیشن اور فیک نیوز کے بارے میں آگاہی ملی، نوجوانوں میں غلط فہمیوں کے تدارک کیلئے اس طرح کے سیشن ضروری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے