اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریم نواز نے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا: عظمیٰ بخاری

26 Sep 2025
26 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے کل پوری قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا ہے۔

عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ پنجاب اور سیلاب متاثرین پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، جو سیلاب متاثرین کیلئے عملی طور پر کچھ کر نہیں سکتے وہ غیر ضروری زبان درازی بھی مت کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے عوام  نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا، مریم نواز پنجاب کا تحفظ بھی کرنا جانتی ہیں، سیاست کرنے کیلئے اور بہت ایشوز ہیں، سیلاب کے نام پر سیاسی دکانیں بند کریں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو سیلاب متاثرین کیلئے کام کر رہے ان کو کام کرنے دیں، مریم نواز اور ان کی ٹیم ہمیشہ اپنی کارکردگی عوام کو بتاتے ہیں، مخالفین مریم نواز کے فلاحی کاموں پر پوائنٹ سکورنگ کرکے خبروں میں جگہ بناتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے اچھے کاموں میں کیڑے تلاش کرتے ہیں، مریم نواز  نے پنجاب میں میرٹ، گڈ گورننس اور شفافیت کی مثال قائم کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے