25 Sep 2025
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقہ میں موبائل دیکھنے پر شوہر نے بیوی سے جھگڑا کیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر بیوی سے زہر پی لیا جس سے اسکی حالت غیر ہو گئی۔
تھانہ کاہنہ پولیس کے مطابق موبائل دیکھنے پر مہرین کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد بیوی نے طیش میں آکر زہر پی لیا جس کے باعث اس کی حالت غیر ہو گئی، فوری طبی امداد کیلئے سے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسکی حالت تشویشناک ہے۔
