25 Sep 2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی اپیلوں پر سماعت7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز احمد چوہدری کی جانب سے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں سنائی گئی سزاؤں کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے وکیل کی عدم حاضری کے باعث سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
کیس کی سماعت دو رکنی بینچ نے کی جس میں جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ شامل تھے۔
