25 Sep 2025
(لاہور نیوز) میو ہسپتال بچہ وارڈ سے نومولود بچی کو اغوا کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق بچی کو نامعلوم افراد نے بچہ وارڈ سے اغوا کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق کیمروں کی مدد سے ملزموں کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔
