(لاہور نیوز) لاہور کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے گرینڈآپریشنز جاری، مختلف جگہوں پر تجاوزات کیخلاف کارروائی کے دوران 646 تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا گیا جبکہ 1435بینرز سمیت فلیکسز اتار دیئے گئے۔
ڈی سی لاہورسیدموسیٰ رضاکی سربراہی میں تجاوزات کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی پرعملدرآمد کیا جارہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور ایم سی ایل کی ٹیمیں شہرکوتجاوزات سےپاک کرنےکیلئےمتحرک ہیں۔
24گھنٹےکےدوران646تجاوزات کاسامان ضبط،1435بینرزاورفلیکسزکوہٹادیاگیا،تحصیل ماڈل ٹاؤن میں قائم 5 غیر قانونی مویشی باڑے سیل، 53 مویشیوں کا شہری حدودسےانخلا کروایا گیا، تجاوزات کے دوبارہ قیام کو روکنے کیلئے مسلسل مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے۔
ڈی سی لاہور نے کہا قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے، آپریشن بلا امتیاز جاری رکھا جائے، لاہور کو تجاوزات سے پاک، صاف ستھرا اور خوبصورت شہر بنانا ہمارا عزم ہے،گرینڈ آپریشن آخری تجاوزات کے خاتمے تک بلا تفریق جاری رہے گا۔
