25 Sep 2025
(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے ڈکلیئرڈ کمرشل ایریاز میں الیکٹرک چارجنگ سٹیشن لگانے کی اجازت دے دی۔
اس فیصلے کے تحت پٹرول پمپ اور الیکٹرک چارجنگ سٹیشن لگانے کیلئے ضلعی ڈیزائن کمیٹی کی پابندی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
اب کمرشل ایریا میں پٹرول پمپ یا الیکٹرک چارجنگ سٹیشن لگانے کے لئے ضلعی ڈیزائن کمیٹی کی منظوری کی ضرورت نہیں ہو گی، محکمہ بلدیات نے پٹرول پمپس لگانے کے رولز میں ترمیم کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔
پنجاب حکومت کے اس فیصلے سے نہ صرف ایندھن کی فراہمی میں بہتری آئے گی، بلکہ الیکٹرک گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے رجحان کو بھی فروغ ملے گا جس سے ماحول پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
