اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ملٹری عدالت سے سزاؤں پر عمل درآمد، وفاقی کابینہ کو دس دن کی مہلت

25 Sep 2025
25 Sep 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ملٹری عدالت سے سزاؤں پر عمل درآمد کے معاملے پر وفاقی کابینہ کو دس دن کی مہلت دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  نے ملٹری عدالت سے سزاؤں کے خلاف اپیل کی سماعت کی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملٹری عدالت نے جاسوسی کے الزام میں راحب محبوب کو 12 سال قید کی سزا سنائی، لیکن سزا سے قبل الزامات کی فہرست پیش نہیں کی گئی جو کہ قانونی طور پر ضروری ہے۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم  نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد میں تاخیر پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا اب تک وہ لائن کیوں نہیں پڑھی جس پر عمل درآمد کا کہا گیا تھا؟ 45 دن گزر چکے ہیں، ابھی تک عمل درآمد کیوں نہیں ہوا؟

عدالت نے وفاقی سیکرٹری قانون راجہ نعیم اختر کو طلب کیا جو عدالت میں پیش ہوئے، راجہ نعیم اختر  نے بتایا کہ عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیلئے معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اور جلد ہی اس پر فیصلہ ہو جائے گا۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر  نے عدالت سے درخواست کی کہ عمل درآمد کیلئے مزید وقت دیا جائے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کا کہنا ہے کابینہ سے قانون کی منظوری ہونی ہے، لیکن عدالت کے سامنے کیا جائے گا، وہ فیصلہ ہم کابینہ سے منظوری کے بعد کریں گے۔

چیف جسٹس نے وفاقی کابینہ کو 10 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ ہم 10 دن تک انتظار کریں گے اور اس کے بعد دوبارہ اس معاملے کی سماعت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے