جرم وانصاف
ایف آئی اے ان ایکشن:غیر قانونی کرنسی ایکسچینج،حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
25 Sep 2025
25 Sep 2025
(لاہور نیوز) ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور کی کارروائیاں، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کی شناخت محمد عمران عامر اور محمد احمد کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کو لاہور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 7 لاکھ روپے مالیت کی ملکی کرنسی ، حوالہ ہنڈی سے متعلق دستاویزی و ڈیجیٹل شواہد اور کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
