(لاہور نیوز) ڈی سی لاہور کو متاثرہ گھروں کا سیفٹی سروے کرانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔
رہائشیوں کی مشکلات کم کرنے کیلئےریلیف آپریشن مزید تیز کرنے کی ہدایت، ڈی سی لاہور کو متاثرہ گھروں کا سیفٹی سروے کرانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا، کئی روز پانی کی اونچی سطح برقرار رہنے سے گھروں، دکانوں کے سٹرکچر کو نقصان پہنچا۔
سیکرٹری ہاؤسنگ نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مکمل نکاسی آب کیلئے مزید وقت درکار ہے، جلد آپ کے گھروں سے نکاسی آب مکمل کر لیا جائے گا، گھروں کی مرمت کیلئے متاثرین کو معاونت فراہم کی جائے،متاثرہ شہریوں نے ریلیف فراہمی کی حکومتی کاوشوں کو سراہا، واسا حکام نے نکاسی آب آپریشن پر تفصیلی بریفنگ دی۔
تھیم پارک کی نا ہموار سطح کے باعث مشینری کی موبلائزیشن میں مشکلات، علاقے کے کئی ایریا پانی سے کلئیر، نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کا کام جاری ہے، پانی کی سطح کو کم کرنے کیلئے ٹیمیں 24 گھنٹے مصروف عمل ہیں،روڈا حکام کو اپنی انفورسمنٹ مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی گئی۔
ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ عملہ، مشینری مزید بڑھانے کے احکامات جاری کیے گئے، مشینری اور عملہ 24 گھنٹے کام جاری رکھے گا، متاثرین کو جلد از جلد ان کے گھروں میں واپس پہنچانا ہمارا مشن ہے۔
