(ویب ڈیسک) ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں تعینات بنگلادیش کے ہائی کمشنر اقبال حسین نے پاسپورٹ ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا اور پاسپورٹ پروڈکشن کے عمل کا جائزہ لیا۔
ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ہائی کمشنر کو پاسپورٹ پروڈکشن میں جدید سہولتوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
انہیں جدید پاسپورٹ لیمی نیشن، سکیورٹی فیچرز اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے فراہم کی جانے والی آسان آن لائن سروسز سے بھی آگاہ کیا گیا۔
ڈی جی پاسپورٹس نے بتایا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں شہریوں کے پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کر دیا گیا ہے، جو محکمہ کی ایک بڑی کامیابی ہے۔
بنگلادیشی ہائی کمشنر نے جدید پروڈکشن سہولتوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے محکمہ جاتی اصلاحات کو سراہا اور پاسپورٹ پروڈکشن میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے استعمال میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ قلیل مدت میں پاسپورٹ بیگ لاک کو صفر کرنا یقینی طور پر ایک بڑا کارنامہ ہے جو پاکستان کے جدید نظام کی عکاسی کرتا ہے۔
