جرم وانصاف
سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کا سکواڈ حادثہ کا شکار، ایلیٹ فورس کے 3 اہلکار زخمی
14 Sep 2025
14 Sep 2025
(لاہور نیوز) شاہدہ کے علاقہ میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جسٹس عائشہ اے ملک کا سکواڈ حادثے کا شکار ہو گیا، گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹنے سے ایلیٹ فورس کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
جسٹس عائشہ اے ملک اسلام آباد سے لاہور واپس آرہی تھیں، پولیس کے مطابق اسی دوران شاہدہ کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی جس کی و جہ سے ایلیٹ فورس کے 3 اہلکار زخمی ہو گئے تاہم ٹریفک حادثہ میں جسٹس عائشہ اے ملک محفوظ رہیں۔
پولیس کا کہنا ہے تینوں زخمی پولیس اہلکاروں عمر، عبداللہ اور مبشر کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، بعدازں جسٹس عائشہ اے ملک کو سکیورٹی کے ہمراہ روانہ کر دیا گیا۔
