اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی کارروائی، ہزاروں مالیت کی منشیات برآمد، ملزم گرفتار

13 Sep 2025
13 Sep 2025

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی کے ایک بڑے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔

کارروائی کے دوران ملزم قربان کو گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 5 کلوگرام سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی منشیات برآمد کی گئی۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم قربان مقامی ٹرانسپورٹ کے ذریعے شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا، وہ شاپنگ بیگز میں منشیات چھپا کر سپلائی کا کام سرانجام دیتا تھا تاکہ شک نہ ہو۔

پولیس کی بروقت کارروائی نے نہ صرف منشیات کی بڑی کھیپ کو مارکیٹ میں پہنچنے سے روکا بلکہ لاہور کی نوجوان نسل کو بھی ایک ممکنہ خطرے سے بچا لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جیسے ہی خفیہ اطلاع پر ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزم  نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا اور موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایس پی سٹی بلال احمد  نے انسداد منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی ٹیم کو شاباش دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے لاہور کو منشیات سے پاک شہر بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے