اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازیں تاحال معطل

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہور نیوز) پاکستان سے برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کی بحالی ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ کی جانب سے ڈی ٹی ایف کی پابندیاں ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، تاخیر کی بڑی وجہ پاکستانی ایئرلائنز کی جانب سے تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس کے حصول میں ناکامی ہے، جو کہ براہ راست پروازوں کی بحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز اور نجی ایئرلائنز ایک دوسرے پر لائسنس کے حصول کی ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔

سول ایوی ایشن کے حکام کا مؤقف ہے کہ ٹی سی او کی منظوری ایئرلائنز کی ذمہ داری ہے، جبکہ ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ اجازت نامہ ریاستی سطح پر جاری کیا جاتا ہے، اس لئے سی اے اے کو اس کے حصول میں فعال کردار ادا کرنا چاہئے۔

ترجمان سول ایوی ایشن  نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتھارٹی کا دائرہ اختیار صرف ان پابندیوں کے خاتمے تک محدود تھا جو برطانیہ  نے عائد کی تھیں، اب براہ راست پروازوں کی بحالی کیلئے ایئرلائنز کو خود ٹی سی او منظوری حاصل کرنی ہے۔

دوسری جانب پی آئی اے کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ فی الحال برطانیہ سے باضابطہ طور پر ٹی سی او کی منظوری نہیں ملی، ہم منظوری کے منتظر ہیں اور جیسے ہی اجازت نامہ موصول ہو گا برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

نجی ایئرلائنز  نے بھی اسی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے تمام تر تیاری مکمل کر لی گئی ہے اور وہ صرف اجازت نامے کے اجرا کی منتظر ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے