10 Sep 2025
(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے سولر صارفین پر مزید بوجھ ڈال دیا۔
اس حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سولر صارفین کے کنکشن پر اب صرف اے ایم آئی میٹر لگے گا۔
ذرائع لیسکو نے بتایا کہ اے ایم آئی میٹر کی قیمت 70 ہزار روپے ہے، اس سے قبل میٹر کی قیمت 35 ہزار روپے کے لگ بھگ تھی۔
درخواست کنندہ سولر صارفین کو کنکشن فراہمی روک دی گئی ہے، وزارت توانائی کے کہنے پر اقدام کیا جا رہا ہے۔
