10 Sep 2025
(ویب ڈیسک)غیر قانونی شکار کے خلاف وائلڈ لائف کی کارروائیاں غیر مؤثر ثابت ہونے لگیں۔
ریگستانی علاقے میں نایاب نسل کے جانوروں کا غیر قانونی شکار جاری ہے، ڈہرکی میں نیل گائے کے بعد نایاب ہرن کا بھی شکار کر لیا گیا۔
شکار کے بعد ہرن کی ذبح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دی گئی۔
چند روز قبل نایاب نیل گائے کے شکار اور ذبح کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی، محکمہ وائلڈ لائف تاحال ہرن کے شکاریوں کے خلاف کارروائی نہ کر سکا۔
