10 Sep 2025
(ویب ڈیسک) لاہور کے عمرہ زائرین کی پروازوں کو 24 گھنٹوں کے دوران دو مرتبہ ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، جس کے بعد دونوں طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔
ایئر لائن ترجمان کے مطابق لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی اے 470 گزشتہ رات ایئر بس اے 320 طیارے کے موسمی راڈار میں فنی خرابی کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر اتاری گئی، مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا اور طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ منگل کی رات سوا 9 بجے زائرین کو دوسرے متبادل طیارے سے جدہ روانہ کیا گیا، تاہم ٹیک آف کے فوراً بعد جہاز سے پرندہ ٹکرا گیا، پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو اطلاع دی اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹے بعد طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔
دوسرے طیارے کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا جبکہ عمرہ زائرین کو دوبارہ لاؤنج منتقل کیا گیا۔
