09 Sep 2025
(ویب ڈیسک) آٹے کے بحران میں شدت آ گئی ہے، سرکاری نرخوں پر دستیاب 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے بازار سے غائب ہو گئے ہیں۔
پیکنگ والا آٹا فروخت کرنیوالی نجی کمپنی نے قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا، 5 کلو آٹے کا تھیلا 160 روپے اضافے سے 800 روپے کر دیا گیا، 3 ہفتے قبل نجی کمپنی کا 5 کلو کا آٹے کا تھیلا 550 روپے کا مل رہا تھا۔
فلور ملز 15 کلو والا آٹے کا تھیلا 1600 سے 1650 کا فروخت کرنے لگے، کریانہ فروش 15 کلو آٹے کا تھیلا 1700 روپے میں فروخت کر رہے ہیں، 15 کلو آٹے کے تھیلے کی بھی سنگین قلت دیکھی جا رہی ہے۔
