08 Sep 2025
(لاہورنیوز)وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ قیصراحمد شیخ نے کہا ہے کہ چین میں کانفرنس بزنس ٹوبزنس کی بنیادوں پرہوئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ چین میں سرمایہ کاری کانفرنس پاکستان کی تاریخ کی کامیاب ترین کانفرنس ثابت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں2ارب ڈالرمالیت کےجوائنٹ وینچرزاور7ارب ڈالرکےایم اویوزپردستخط ہوئے، سرمایہ کاری کانفرنس میں300پاکستانی بزنس مینوں اورچین کے500انٹرپرینیورزنےشرکت کی۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کا کہنا تھا کہ کانفرنس بزنس ٹوبزنس کی بنیادوں پر ہوئی،حکومتِ پاکستان نے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا۔
قیصر احمد شیخ نے مزید کہا کہ چینوٹ ، لالیاں ، بھوانہ میں سیلاب سے تقریباً دو لاکھ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں، میں نے ایوان میں اپنی تنخواہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے مختص کی ہے۔
