اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سٹاک مارکیٹ کا تاریخی سطح عبور کرنا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے: وزیراعظم

08 Sep 2025
08 Sep 2025

(لاہورنیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تاریخی سطح عبور کرنا کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے، اللہ کے فضل و کرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے و مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری میں اضافے سے صنعتیں لگیں گی، برآمدات میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے، ملکی معاشی سمت کی بہتری اور ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کیلئے معاشی ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے