اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پنجاب میں سیلاب سے چاول کی فصل صرف 12 فیصد متاثر ہو گی: رائس ایکسپورٹرز

08 Sep 2025
08 Sep 2025

(ویب ڈیسک) رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیلاب کے باعث چاول کی فصلوں کو لاحق نقصان سے متعلق تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب پنجاب کی چاول کی فصل کا صرف 10 سے 12 فیصد متاثر کریں گے۔

ایسوسی ایشن کے سینئر نائب چیئرمین جاوید جیلانی نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق پنجاب میں زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے، جس سے صوبے کی مجموعی چاول کی پیداوار پر صرف 10 تا 12 فیصد اثر پڑے گا۔

جاوید جیلانی  نے کہا کہ یہ اعداد و شمار سرکاری اور غیر سرکاری دونوں سرویز سے مطابقت رکھتے ہیں، ہم 60 فیصد نقصان کے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ اگرچہ کئی علاقوں میں سیلاب نے نمایاں نقصان پہنچایا ہے، لیکن زائد پانی ان علاقوں میں فائدہ مند بھی ثابت ہو سکتا ہے جہاں پہلے پانی کی کمی تھی اور اس سے فی ایکڑ پیداوار بہتر ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی منڈی کے حوالے سے جاوید جیلانی نے خبردار کیا کہ بھارت اس وقت کم قیمت پر چاول فروخت کر رہا ہے اور پاکستان کی فصل کے بارے میں منفی اور غلط رپورٹس غیر ملکی خریداروں کو پریشان کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی غلط معلومات شکوک پیدا کر سکتی ہیں کہ آیا پاکستانی برآمدکنندگان اپنے وعدے پورے کر سکیں گے یا نہیں، اس لئے انتہائی ضروری ہے کہ صرف درست اور تصدیق شدہ معلومات ہی شیئر کی جائیں۔

جاوید جیلانی  نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں پانی کی سطح تیزی سے کم ہو رہی ہے اور امید ہے کہ سندھ بھی سیلابی پانی کو محفوظ طریقے سے سنبھال لے گا، رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ارکان متاثرہ خاندانوں اور کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جہاں ضرورت ہو گی امداد و تعاون فراہم کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے