08 Sep 2025
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار ایک لاکھ 55 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 258 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1611 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔
