تجارت
وزیر اعظم کی علی پرویز ملک کو پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت
07 Sep 2025
07 Sep 2025
(لاہورنیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلارکاوٹ جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف سے وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک نے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملک میں توانائی کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں وزیراعظم کو توانائی شعبے میں جاری منصوبوں اوراصلاحات پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بلارکاوٹ جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
