05 Sep 2025
(ویب ڈیسک) آفٹرنون سکولوں میں پڑھانے والے ہزاروں اساتذہ کو 6 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق آفٹرنون سکولوں میں پڑھانے والے ہزاروں اساتذہ کو دسمبر سے مئی تک کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔
پنجاب بھر میں آفٹرنون سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعداد دس ہزار سے زائد ہے ،لاہور میں آفٹرنون سکولوں کی تعداد 108 ہے۔
اساتذہ نے گزشتہ 6 ماہ کی تنخواہیں فی الفور جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آفٹرنون سکولوں کے اساتذہ کو تین ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کی تنخواہ نہیں دی جاتی، لیکن ایجوکیشن اتھارٹیز کی نااہلی کے باعث گرمیوں کی تعطیلات سے قبل 6 ماہ کی تنخواہ ابھی تک ادا نہیں کی گئی۔
