اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور سمیت پنجاب بھر میں اہم تعلیمی امتحانات ملتوی کر دیئے گئے

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہور نیوز) سیلاب کی وجہ سے پنجاب بھر میں اہم تعلیمی امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔

لاہور  بورڈ اور دوسرے تعلیمی بورڈز  نے اعلان کیا ہے کہ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات  ملتوی کر دیئے گئے ہیں، اب میٹرک دوسرے سالانہ امتحانات کا آغاز 29 ستمبر سے ہو گا، اس سے پہلے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات 10 ستمبر  سے شروع ہونا تھے۔

اب پنجاب کے کئی حصوں میں سیلاب اور مسلسل بارشوں کے پیش نظر یہ امتحانات تقریباًً تین ہفتوں کیلئے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، نئی ڈیٹ شیٹ کچھ دن میں جاری کر دی جائے گی۔

پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے حکام کا کہنا ہے کہ سیلابی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امتحان ملتوی کرنے کا  فیصلہ کیا گیا، واضح رہے کہ میٹرک کے دوسرےسالانہ امتحان میں شریک ہونے کے لئے تیاری کرنے والے سٹوڈنٹس ڈیٹ شیٹ اور رولنمبر سلپ ملنے کا انتظار کر رہے تھے۔

بورڈ حکام کے مطابق پنجاب بورڈکمیٹی آف چیئرمین اب امتحانات کی نئی تاریخ کے مطابق ڈیٹ شیٹ کافیصلہ کرے گی جس کے بعد رولنمبر سلپ جاری کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے