اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز کا ملتان میں قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ، بچوں میں تحائف تقسیم کیے

03 Sep 2025
03 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب کے ضلع ملتان کا دورہ کیا جہاں قاسم بیلہ ریلیف کیمپ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

اپنے دورے کے دوران مریم نواز سیلاب سے متاثرہ بچوں اور خواتین میں گھل مل گئیں، انہوں نے بچوں میں پھل، چاکلیٹ، بسکٹ اور وردی پیک تقسیم کیے جبکہ بچوں کو خود اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائے، خواتین کو ملبوسات و دیگر تحائف بھی دیئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب فلڈ کیمپ میں ننھے بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں جبکہ بچوں سے گپ شپ کی اور مختلف سوال پوچھے،انہوں نے بچوں سے حروف تہجی کے بارے میں پوچھا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات بارے بھی دریافت کیا۔

مریم نواز  نے قاسم بیلہ فلڈ ریلیف کیمپ میں ہیلتھ، ریسکیو اور دیگر کاؤنٹرز کا جائزہ لیا، خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا یقین دلایا اور ٹینٹوں میں صفائی اور دیگر انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔

کمشنر ملتان عامر کریم اور ڈپٹی کمشنر وسیم سندھو نے وزیراعلیٰ  پنجاب کو انتظامات بارے بریف کیا، مریم نواز  نے بچوں کے لیے کھانا، دودھ اور دیگر ضروریات پوری کرنے کی ہدایت کی جبکہ وزیر اعلیٰ کو مظفر گڑھ کے علاقے ہیڈ محمد والا میں سیلابی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے