03 Sep 2025
(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال سے دو روز قبل اغوا ہونے والے نو مولود بچے کو پولیس نے بازیاب کروا کر ملزم گرفتار کر لیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ رواں ہفتے سومورا کو بچہ جنرل ہسپتال کی نرسری سے اغوا ہوا، بچےکےوالدافضال کی مدعیت میں دو نامعلوم خواتین کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے تمام سرچ آپریشن کی خود نگرانی کی، ملزموں کی گرفتاری کیلئےخصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس نے فرانزک، سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مددسےبچےکاسراغ لگایا، آپریشن اور انویسٹی گیشن ٹیم کی مشترکہ کوشش سے بچہ بازیاب ہوا۔
