03 Sep 2025
(لاہور نیوز) لیسکو میں بجلی چوری کو چھپانے کیلئے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے۔
لیسکو کی مبینہ ملی بھگت سے 2000 سے زائد میٹرز غائب کر دیئے گئے، سب ڈویژن سے میٹرز غائب ہونے پر 2 لائن سپرنٹنڈنٹس شفیق اور حفیظ الرحمان کیخلاف جعلسازی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ایس ڈی او سب ڈویژن محمد امجد کی مدعیت میں یہ مقدمہ درج کیا گیا، ایس ڈی او سید پور سب ڈویژن محمد امجد نے بتایا کہ نیٹ میٹرنگ اور ایم سی اوز کی بنیاد پر اتارے جانے والے سنگل و تھری فیز میٹرز غائب ہوئے جبکہ میٹرز پر یونٹس پینڈنگ تھے، ایف آئی آر کے مطابق پینڈنگ یونٹس کی بنیاد پر کمپنی کو نقصان پہنچایا گیا۔


