اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نواز کا بڑا فیصلہ، جنگلات کی کٹائی، لکڑی کی نیلامی پر پابندی عائد

03 Sep 2025
03 Sep 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلوں کی کٹائی کا دھندہ بند کر دیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی گئی۔ جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کر دیا گیا ۔

حکومتی ذرائع کے مطابق نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹ لئے جاتے تھے اور پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا۔

جنگلات کے تحفظ اور فروغ کے ماہرین نے وزیراعلیٰ پنجاب کے دلیرانہ فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایندھن سمیت جنگلات کی ہر قسم کی لکڑی کی نیلامی پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ نے یہ اقدام پنجاب کے جنگلات کے تحفظ اور زمین کو کٹاؤ سے محفوظ بنانے کے لئے کیا ہے،مستقبل میں نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی ویڈیوز اور فوٹوز بھی دی جائیں گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے