اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ؛ پاکستان نے چھٹی بار ٹرافی اپنے نام کر لی

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور نیوز) 20ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ کی ٹیم ٹرافی پاکستان کے نام ہو گئی۔

پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، کوالالمپور میں 7 سالہ تیمور وسیم نے انڈر 8 ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر سب کو حیران کردیا، تیمور وسیم گرینڈ ماسٹر وسیم کھتری کے صاحبزادے ہیں۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھائی، احزم صدیقی نے انڈر16 ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا،محمد یوسف نے انڈر10 ایج گروپ میں سلور میڈل جیتا، بلال آشعر نے انڈر16 میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ میں20  ممالک کے226 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، یہ کھلاڑیوں کی تعداد کے لحاظ سے اب تک کی سب سے بڑی  یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ قرار دی گئی ،ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین طارق پرویز  نے اعلان کیا کہ آئندہ سال کی چیمپئن شپ کینیا میں ہو گی، پاکستانی ٹیم ،5 سے 7 ستمبرتک کوالالمپور میں ہونے والے گیٹ وے ماسٹر کپ میں بھی حصہ لے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے