اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹرائی نیشن سیریز: افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیدی

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور نیوز) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 18 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔

170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بناسکی، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف 34 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

قبل ازیں شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے چوتھے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے ابراہیم زادران 65 اور صدیق اللہ اٹل 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمان اللہ گرباز 8، محمد نبی 6 اور عظمت اللہ عمرزئی 4 رنز کے انفرادی سکور پر پویلین لوٹے، کریم جنت اور کپتان راشد خان8،8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ صائم ایوب نے 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ ایونٹ کا دوسرا ٹی 20 میچ تھا، پہلے میچ میں پاکستان نے 39 رنز سے فتح اپنے نام کی تھی، پاکستانی ٹیم اب تک ایونٹ میں ناقابل شکست  تھی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے