01 Sep 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سنگل شفٹ سکولز میں صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک کلاسز ہونگی، جمعہ کو سنگل شفٹ سکولز میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کلاسز ہونگی۔
اس کے علاوہ ڈبل شفٹ سکولز میں صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک پہلی شفٹ ہو گی جبکہ دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک دوسری شفٹ ہو گی، جمعہ کو ڈبل شفٹ کی دوسری شفٹ دوپہر 2:30 بجے سے شام 5:30 بجے تک ہو گی۔
لڑکیوں کے سکولوں کے اوقات 15 منٹ پہلے ختم ہوں گے۔
یکم ستمبر سے 15 اکتوبر تک نئے اوقات کار نافذ ہوں گے۔
