اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مشیر خزانہ کا ملکی تاریخ میں پہلی بار قبل از وقت 2600 ارب روپے قرض اتارنے کا دعویٰ

31 Aug 2025
31 Aug 2025

(لاہورنیوز)مشیر خزانہ خرم شہزاد نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار قبل از وقت 2600 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا جس سے مالیاتی استحکام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوا ہے۔

 سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزارتِ خزانہ نے صرف 59 دن میں سٹیٹ بینک کا 1633 ارب روپے قرضہ چکایا اور جون میں 500 ارب اور اگست میں 1133 ارب روپے قبل از وقت واپس کیے گئے۔

کمرشل مارکیٹ سے بھی ایک ہزار ارب روپے کا قرض 2025 کی پہلی ششماہی میں ادا کیا گیا۔مشیر خزانہ خرم شہزاد کا کہنا  تھا کہ مجموعی طور پر ایک سال سے بھی کم عرصے میں 2600 ارب روپے کا قرض ادا کیا گیا ہے جس سے مالیاتی استحکام اور سرمایہ کاروں کا اعتماد مضبوط ہوا۔

دوسری جانب سٹیٹ بینک کا قرضہ ساڑھے پانچ ٹریلین سے کم ہو کر تین اعشاریہ آٹھ ٹریلین رہ گیا اور قرضوں کی اوسط مدت بھی دو اعشاریہ سات سال سے بڑھ کر تین اعشاریہ آٹھ سال ہوگئی جو ملکی تاریخ میں سب سے بڑی بہتری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے