اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سیلاب سے 39 گرڈز اور 356 فیڈرز متاثر، بحالی کے لیے دن رات کام : پاور ڈویژن

31 Aug 2025
31 Aug 2025

(لاہورنیوز) پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ سیلاب سے ملک بھر میں 39 گرڈز اور 356 فیڈرز متاثر ہوئے ہیں جن کی بحالی کے لیے دن رات کام کیا جا رہا ہے۔

پاور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پیسکو کے 84 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔پیسکو کے علاقے صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔

گیپکو کے زیرِ انتظام علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد کے 10 گرڈز اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے، گیپکو کے 68 فیڈرز مکمل اور 17 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شيخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 56 متاثرہ فیڈرز جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں جبکہ مکمل بحالی 31 اگست سے 5 ستمبر تک متوقع ہے۔

فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 17 گرڈ اور 53 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے۔میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں 67 فیڈرز متاثر ہوئے، میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی بحالی کا عمل فوری شروع ہو جائے گا۔

ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان کے 2 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں، مکمل بحالی 5 ستمبر تک متوقع ہے۔

پاور ڈویژن کے مطابق مجموعی طور پر 39 گرڈ اور 356 متاثرہ فیڈرز میں سے 152 کو مکمل اور 202 کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے، ڈسکوز کی فیلڈ ٹیمیں دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں۔

پاور ڈویژن نے یقین دہانی کرائی ہے کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جلد از جلد مکمل بحال کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے