اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہورنیوز) کراچی سمیت ملک بھر کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا آج سماعت کرے گا۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ جولائی میں 14 ارب 12 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیداوار رہی۔

ای سی سی کی پالیسی گائیڈلائنز کے تحت ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا، ای سی سی نے ملک بھر کیلئے یکساں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ لاگو کرنے کی منظوری دی تھی۔

یاد رہے کہ جولائی میں 13 ارب 66 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت جولائی میں 8 روپے 18 پیسے رہی، ایک ماہ میں ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 40.13 فیصد رہی۔

سی پی پی اے کے مطابق جولائی میں مقامی کوئلے سے 10.64 فیصد بجلی کی پیداوار رہی، ایک ماہ میں درآمدی کوئلے سے بجلی پیداوار کا حصہ 8.07 فیصد رہا، جولائی میں گیس سے بجلی کی پیداوار 7.74 فیصد رہی، جبکہ درآمدی ایل این جی سے 17.26، جوہری ایندھن سے 9 فیصد پیداوار رہی۔


Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے